vosa.tv
Voice of South Asia!

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا الیکشن کے بعد سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ

0

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نو مئی کو سانحہ سمجھتا ہوں فوجی تنصیبات پر حملے نہیں ہونے چاہئے تھے سانحہ نو مئی کے کرداروں کے خلاف جیسے کارروائی ہونی چاہئے تھی ویسے نہیں  ہوئی۔وہ نیب کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

سابق وزیر اعظم نے الیکشن کے حوالے سے کہا کہ 1947  سے اب تک تمام الیکشن چوری ہوئے یہ الیکشن  بھی بے مقصد ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسوقت تک کوئی سیاسی لیڈر شپ ملک کو چلانے کے قابل نہیں فوج عدلیہ اور سیاسی قیادت کے ساتھ چلنے سے ہی ملک کو آگے بڑھ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.