انوار الحق کاکڑ سے الجومیہ گروپ کے سربراہ شیخ عبد العزیز حماد الجومیہ کی ملاقات
چار رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں .پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔کراچی الیکٹرک کی جانب سے متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حکمت عملی خوش آئند ہے جس سے صارفین کے لئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی۔ امید کرتے ہیں کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کراچی الیکٹرک اپنے انفراسٹرکچر میں مزید بہتری لائے گی۔وفد نے وزیراعظم کو 1500 میگاواٹ کے نئے سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا ،ان منصوبوں میں مقامی ذرائع اور قابل تجدید توانائی پر انحصار کیا جائے گا۔