vosa.tv
Voice of South Asia!

مالی میں سونے کی کان میں حادثہ، 70 سے زائد مزدور جاں بحق

0

مالی کے مقامی سونے کی کان کنی گروپ کے رہنما نے بتایا ہے کہ مالیان میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 70 سے زائد مزدور جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے وقت سونے کی کان  200 سے زیادہ کان کن موجود تھے ،ریسکیو آپریشن میں 73 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔مالی کی حکومت نے اس حادثے کا کوئی سبب نہیں بتایا تاہم کان مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ کن کنوں کی سلامتی یقینی بنانے پر متوجہ ہوں۔افریقا میں مالی سونا پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ چھوٹی کانوں سے سونا نکالنے کا دھندا زوروں پر ہے۔بہت سی چھوٹی کانیں کانیں اجازت ناموں کے حصول اور متعلقہ قوانین پر عمل کیے بغیر چلائی جارہی ہیں۔حکومت کی عملداری زیادہ موثر نہ ہونے کے باعث سونے کی یہ کانیں سلامتی کے اقدامات یقینی بنائے بغیر کام کرتی ہیں اور اس کے نتیجے میں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.