اسلام آباد، افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہر وقت تیار ہے، آرمی چیف
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف افواج پاکستان تو لڑ سکتی ہیں مگر دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے۔سپہ سالار نے سوشل میڈیا کے منفی استعمال پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے ۔
آرمی چیف نے اپنے خصوصی خطاب میں نوجوانوں کو اقبال کا شاہین اور مستقبل کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد مذہبی لحاظ سے مسلمانوں کا ہندوؤں سے الگ اور جداگانہ تشخص بھی تھا یہ نہیں تھا کہ ہم مغربی تہذیب و تمدن کو اپنا لیں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔