بھارتی ایئرلائن پر ناقص حفاظتی انتظامات پر 1 کروڑ کا جرمانہ عائد
ایوی ایشن ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا پر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بھارتی ایئر لائن کے ملازم نے رضاکارانہ طور پر ایئر لائن میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی تھی جس کے نتیجے میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔تاہم ایئر لائن کی جانب سے عدم تعاون پر ایئر انڈیا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 1 کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا ۔خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایئر انڈیا پر یہ دوسری بار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ناقص سروس اور دھند کے باعث تاخیر کی وجہ سے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔