امریکا اور کینیڈا میں شدید برفباری اور ٹھنڈ کا راج، اموات کی تعداد 83 ہوگئی
امریکا اور کینیڈا میں شدید برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔امریکا میں شدید ٹھنڈ سے اموات کی تعداد 83 ہو گئی ہے، شدید برفباری کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کے پیش نظر گاڑیاں تو گاڑیاں سڑکوں پر پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا۔شدید برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی دیکھنے میں آئے۔امریکی ریاست مشی گن میں شدید سردی کے باعث جھیل جم گئی جو کہ خوبصورت نظارہ پیش کرنے لگی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔