اسمارٹ فونز کی لت کتوں کو بھی لگ گئی،ویڈیو وائرل
حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کتا اسمارٹ فون پر شو سے لطف اندوز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔انسٹاگرام ویڈیو میں ایک کتے کو دیکھا جاسکتا ہے جو اپنے آرام دہ بستر پر لیٹ کر اسمارٹ فون پر کارٹون ویڈیو دیکھ رہا ہے۔اینیملز لوور نامی انسٹاگرام پیج پر شیئر کردہ مذکورہ بالا ویڈیو میں کیپشن بھی دیا گیا جس میں مداحوں سے مزاحیہ انداز میں پوچھا گیا کہ کیا ہر کوئی اپنی ہفتہ وار چھٹیاں اسی طرح گزارتا ہے؟شیئرنگ کے بعد سے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے جسے 90 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور انسٹاگرام پر 27,000 سے زیادہ موصول ہوئے ہیں۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فونز نے پہلے انسانوں کو برباد کیا اور اب کتوں کو کررہا ہے۔