ریاض میں ہوپ آف پروفیشنلز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی نوجوانوں پر مشتمل فلاحی فورم ” ہوپ آف پروفیشنلز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم نے ہوپ آف پروفیشنلز کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہوپ آف پروفیشنلز یقینی طور پر اپنے ہم وطنوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ اور عملی خدمت انسانیت کی معراج ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوپ آف پروفیشنلز کے مرکزی چیئرمین انجینئر عرفان احمد میمن کا کہنا تھا کہ فورم کا مقصد سیاسی ، علاقائی و قبیلائی تعصبات سے بالا تر ہو کر اپنے ہم وطنوں کیلئے معاشی ، معاشرتی ، سماجی ، اور تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تقریب سے منظور علی ، افتخار علی کھوکھر ، غلام شبیر کھوکھر ، آفتاب احمد جتوئی، مبشر انوار ؛ ملک عرفان علی ، میر محمد جمالی، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ہوپ آف پروفیشنلز فورم کی کوششوں اور مشن کو خوب سراہا۔