جوائے ایوارڈ شو میں ملکی اور غیر ملکی فلمی ستاروں کی بھرپور شرکت
سعودی عرب میں سجا جوائے ایوارڈ شو جس میں ملکی اور غیر ملکی فلمی ستاروں نے بھرپور شرکت کی ایوارڈ شو میں فنکاروں اور گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔دارالحکومت ریاض میں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ جوائے ایوارڈ میں سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے فلمی دنیا کے ستاروں نے شرکت کی جبکہ ہالی اور بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی جلوے بکھیرے، جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ترکی الشیخ اور دیگر اہم سعودی شخصیات بھی ایوارڈ شو میں شریک تھیں ۔اس موقعہ پر لائف اچیومنٹ ایوارڈ مصری خاتون فلم سٹار اسعاد یونس کو دیا گیا جبکہ ورسٹائل اداکاروں کے ایوارڈ بھارتی فلم نگری کے بھائی جان سلمان خان اور عالیہ بھٹ کو نوازے گئے اسکے علاوہ عرب ورلڈ کے فلمی ستاروں سمیت فلم پروڈیوسرز،ڈائریکٹرز،موسیقاروں،گلوکاروں اور کہانی نویسوں کو بھی ایوارڈ دئیے گئے اسکے ایوارڈ شو میں ملکی اور غیر ملکی گلوکاروں اور فنکاروں نے شاندار پرفارمنس دیکر سماں باندھ دیا