جرمنی میں پناہ گزینوں کے لیے قوانین مزید سخت کرنے کی منظوری
جرمنی میں ارکان پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کے لیے قوانین مزید سخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نئے قانون کی منظوری سے پناہ لینے کی کوشش کرنے والوں کو واپس بھیجنے کا طریقہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔ جرمن چانسلر اولاف شولز کی مرکزی بائیں بازو کی قیادت والی حکومت نے نئے آنے والوں کو روکنے کے لیے نئے قوانین یا قواعد کی حمایت کی ہے۔ وزیر داخلہ نینسی فیزر نے کہا ہے کہ قانونی مسودے سے پناہ گزینوں کی واپسی کے عمل کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ ایسے افراد جن کو ملک میں ٹھہرنے کا قانونی حق نہیں اُن کی واپسی کا عمل تیزی سے ہو۔متعارف کرائے جانے والے نئے سخت قواعد سے پولیس کو ایسے افراد کی تلاش کا اختیار ملا ہے جن کو جرمنی چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا ہو گا۔ پولیس اب تارکین وطن کی شناخت کے لیے اُن سے پوچھ گچھ بھی کر سکے گی۔