سہ ملکی بحری مشقوں کے جواب میں زیر جوہری ہتھیاروں کے زیر آب تجربہ،شمالی کوریا
شمالی کوریا نے کہا ہےکہ اس نے امریکا،جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ بحری مشقوں کے جواب میں زیر جوہری ہتھیاروں کے زیر آب نظام ہائل 23-5 کا تجربہ کیا ہے۔شمالی کورین وزارت دفاع کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ سہ ملکی بحری مشقیں شمالی کوریا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ،ان کے جواب میں ہم نے اپنے زیر آب جوہری ہتھیاروں کے سسٹم ہائل 23-5 کا تجربہ کیا ہے۔ ہائل کا ایک مختلف ورژن جس کا مطلب کورین زبان میں سونامی ہے. امریکا،جنوبی کوریا اور جاپان کی بحری مشقوں میں تینوں ممالک کے نو جنگی جہاز شامل تھے جن میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس کارل ونسن بھی شامل تھا۔