vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس چیف کی کمیونٹی میڈیا کے ساتھ ورچوئل میٹنگ

0

نیویارک پولیس کے چیف جیف میڈری نے کہا ہے کہ پولیس نہ صرف شہریوں  بلکہ ایمیگرینٹس کمیونٹی کی بھی مدد کے لیے ہر وقت موجود ہے، یہ بات انھوں نے ایتھنک اینڈ کمیونٹی میڈیا سے ورچوئل میٹنگ میں کہی۔ نیویارک سٹی  کے میئر آفس  میں ایتھنک اینڈ کمیونٹی میڈیا کے  ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہوزے بیونا  نے این وائے پی ڈی کے چیف جیف  میڈری  اور کمیونٹی  میڈیا کے درمیان  ورچوئل راؤنڈ ٹیبل کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں میڈیا  نمائندگان کے ساتھ  فہمودکونے بھی  شریک تھے ۔پولیس چیف نے ایتھنک  اینڈ کمیونٹی میڈیا کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ  کے حوالے سے  پولیس  کے مجموعی  اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس  موقع پر  پولیس چیف جیف میڈری  نے کہا کہ  پولیس  شہریوں کی جان و مال کے  تحفظ کے  لیے  مکمل طور  پر  متحرک ہے اور شہر کے دیگر اہم اداروں کے ساتھ مل کر  کام کر رہی ہے۔اس موقع پر  پولیس چیف سے کرمنل  جسٹس سسٹم میں  ترمیم  سے متعلق  سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے میں  ایسے بہت سے ملزمان  جو ضمانت پر رہا ہیں  انھیں جیل میں  ہونا چاہیے۔بار بار  جرم  کاارتکاب اور قانون کو ہاتھ  میں  لینے والوں کو ضرور سزا  ملنی چاہیے۔زوم  میٹنگ میں شریک ایتھنک اینڈ کمیونٹی میڈیا  کے نمائندوں نے ایمگرینٹس  کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل کی طرف  چیف جیف میڈری کی توجہ دلائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.