vosa.tv
Voice of South Asia!

شاہ رخ خان کی فلم جوان اور پٹھان انٹرنیشنل ایوارڈز کیلئے نامزد

0

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی 2023 کی سُپر ہٹ فلمیں جوان اور پٹھان انٹرنیشنل اسٹنٹ ایوارڈز کے لیے نامزد ہوگئیں۔2023 شاہ رخ خان کے کیریئر کا بہترین سال ثابت ہوا کیونکہ اداکار نے اپنے مداحوں کو ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلم دی، جن میں پٹھان، جوان اور ڈنکی شامل ہیں، ان تینوں فلموں نے باکس آفس پر حکمرانی کی۔شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اور جوان بھارت سمیت عالمی سطح پر بھی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور ان دونوں فلموں نے باکس آفس پر کئی ریکارڈز بھی توڑے۔اب پٹھان اور جوان نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے. شاہ رخ خان کی یہ دونوں سُپر ہٹ فلمیں انٹرنیشنل اسٹنٹ ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔ جوان کو بہترین گاڑیوں کے اسٹنٹ کی کیٹیگریز میں نامزدکیا گیا ہے جبکہ فلم پٹھان کو بہترین فضائی اسٹنٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.