اسرائیلی وزیرنے شمالی غزہ سے فوج کے انخلاء کو سنگین غلطی قرار دےدیا
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے شمالی غزہ سے فوج کے انخلاء کو سنگین غلطی قرار دیا ہے۔بن گویر نے شمالی غزہ کی پٹی سے فوج کے ایک ڈویژن کو نکالنے کے فوجی فیصلے پر شدید تنقید کی۔فوج نے آرام اور تربیت کے لیے پیر کے روز غزہ کی پٹی سے اپنی 36 ویں ڈویژن کو واپس بلا لیا جبکہ تین دیگر ڈویژن بمباری اور محاصرہ شدہ فلسطینی علاقے میں موجود ہیں۔ اس اقدام کو غزہ کی پٹی میں طویل جنگ کے لیے اسرائیلی فوج کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔بین گویر نے کہا کہ غزہ میں حماس کے مضبوط گڑھ سے اسرائیلی فوج کو نکالنے کا فیصلہ ایک سنگین اور خطرناک غلطی ہے جس سے انسانی جانیں ضائع ہو جائیں گی۔