vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل جانے والا ہر بحری امریکی جہاز ہمارے نشانے پر ہوگا،نصرالدین

0

یمن کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اہداف میں اضافے کرتے ہوئے امریکی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنائیں گے۔حوثی باغیوں کے ترجمان نصرالدین نے بتایا کہ یہ ضروری نہیں جو بحری جہاز اسرائیل جا رہا ہو اسے ہی نشانہ بنائیں، اس کیلئے امریکی بحری جہاز ہونا بھی کافی ہے۔ترجمان نصرالدین کے مطابق امریکا اب اپنی میری ٹائم سکیورٹی کو کھونے کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے یمن پر حملے کے بعد اب امریکی اور برطانوی بحری جہاز ہمارا جائز نشانہ ہیں۔اکتوبر 2023 سے حوثی باغیوں نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے پیشِ نظر متعدد بحری جہازوں پر حملے کیے جس سے عالمی طاقتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔برطانوی میری ٹائم سکیورٹی فرم امبری کے مطابق یمن کی بندرگاہ عدن کے قریب امریکی بلک کیریئر کو مبینہ طور پر میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس سے آگ لگی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.