امریکہ میں سوتیلی ماں نے شیر خوار بچی کو قتل کردیا
امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں سوتیلی ماں نے اٹھارہ ماہ کی شیر خوار بیٹی کو نٹ بولٹ، سیل اور نیل پالش کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزمہ کی شناخت 20 سالہ اوونس کے نام سے ہوئی جس نے 18 ماہ کی آئرس کی جان لینے سے قبل انٹرنیٹ پر نٹ بولٹ، سیل اور نیل پالش کے بچے کی صحت پر مضر اثرات کے بارے میں تحقیق کی۔پولیس نے آئرس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اوونس کو حراست میں لیا اور اب مزید قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ملزمہ اپنے بوائے فرینڈ بیلی جیکوبی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ 25 جون 2023 کے روز بیلی جیکوبی کسی کام سے قریبی اسٹور گیا اور تھوڑی ہی دیر بعد اسے گرل فرینڈ کا فون آیا کہ آئرس کو کچھ ہوگیا ہے۔بیلی جیکوبی فوراً گھر پہنچا اور اس نے احتیاطاً 911 پر پولیس کو بھی اطلاع کر دی۔ آئرس کو فوراً UPMC اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بعد میں بچی کو دوسرے اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں دورانِ علاج آئرس چل بسی۔آئرس اپنی ماں ایملی الفیرا اور اپنے دادا دادی کے ساتھ رہتی تھی جبکہ والد بیلی جیکوبی کے پاس ملاقات کے حقوق تھے۔ملزمہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ آئرس اپنے بستر سے گر گئی تھی جس کے بعد اسے اسپتال لے گئے۔ لیکن جب بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی تو اس میں انکشاف ہوا کہ آئرس کو زبردستی نٹ بولٹ، سیل اور نیل پالش کھلائی گئی تھی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔