vosa.tv
Voice of South Asia!

پرابھاس اور دیپیکا کی سائنس فکشن فلم کالکی2898 کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ آگئی

0

سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکا پیڈوکون کی نئی فلم کالکی2898اے ڈی کی ریلیزتاریخ سامنے آگئی۔ مداحوں کو منفرد کہانی پر مبنی فلم کا شدت سے انتظار ہے اور اس کی ریلیز کو متعدد مرتبہ التواء کا سامنا کرنا پڑا ہے۔فلم میکرز نے کالکی2898اے ڈی کی ریلیز کیلئے حتمی تاریخ دے دی ہے اور اسے پوری دنیا میں رواں برس نو مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی۔میگا فلم کو پہلے پروجیکٹ کے کا نام دیا گیا تھا اور اس میں امیتابھ بچن اور کمل ہاسن جیسے لیجنڈری اداکار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔کالکی2898 اے ڈی تیلگو اور ہندی میں ریلیز کی جائے گی جبکہ اسے ڈب کے ساتھ ملیالم، تامل، کناڈا اور انگلش میں بھی  پیش کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.