vosa.tv
Voice of South Asia!

کترینہ کیف اور وجے سیتھوپتی کی نئی تھرلر فلم میری کرسمس ریلیز کردی گئی

0

بالی وڈ سپر اسٹار کترینہ کیف اور ساؤتھ اسٹار وجے سیتھوپتی کی نئی تھرلر فلم میری کرسمس ریلیز کردی گئی۔شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو تامل اور ہندی دونوں زبانوں میں 12 جنوری کو ریلیز کیا گیا ہے۔فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق میری کرسمس میں کترینہ کیف اور وجے سیتھوپتی کی اداکارانہ صلاحیتیں عروج پر نظر آتی ہیں۔فلم کی کہانی ایک ایسی جشن کی رات سے شروع ہوتی ہے جو بدقسمتی سے ایک خوفناک موڑ لیتی ہے اور پھر کہانی ہر موڑ پر پیچیدہ ہوتی جاتی ہے۔میری کرسمس کو دو زبانوں ہندی اور تامل میں شوٹ کیا گیا ہے جبکہ مختلف زبانوں کے معاون اداکار بھی مختلف ہیں۔ہندی فلم میں سنجے کپور، ونے پاٹھک، پراتیما کنا اور تینو آنند نے کردار ادا کیے ہیں جبکہ تامل ورژن میں وہی کردار رادھیکا سرتکمار، شانمگراجا، کیون جے بابو اور راجیش ولیمز نے ادا کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.