vosa.tv
Voice of South Asia!

اداکار شاہ رخ خان اورارجنٹائن کے فٹبالرلیونل میسی کو نوٹس جاری

0

شاہ رخ خان کو تعلیمی ادارے کے گمراہ کن اشتہار سے متعلق معاملے میں نوٹس جا ری کر دیا گیا۔بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفر پور کی ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیشن نے تعلیمی ادارے کے گمراہ کن اشتہار سے متعلق معاملے میں اداکار شاہ رخ خان اور ارجنٹائن کے فٹبالرلیونل میسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 اپریل کو طلب کر لیا ۔تعلیمی ادارے کے گمراہ کن اشتہار کے حوالے سے تعلیمی ادارے کے برانڈ ایمبسیڈر شاہ رخ خان اورارجنٹائن کے فٹبالرلیونل میسی سمیت 7 افراد کے خلاف شمشاد احمد نامی شخص کی جانب سے ڈسٹرکٹ کنزیومر فورم میں شکایت 30 اکتوبر کو درج کرائی گئی تھی ۔مظفر پور کی ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نےشاہ رخ خان اور لیونل میسی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،اور انہیں 12 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.