دریائے کانگو نے تباہی مچادی،300جاں بحق
دریائے کانگو 60 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ابل پڑا اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس نے ہر طرف تباہی مچادی۔کانگو میں ہونے والی اموات کی بنیادی وجہ ناقص شہری منصوبہ بندی، کمزور انفراسٹرکچر ہے جس نے اس سیلاب کو خطرناک اور جان لیوا بنا دیا ہے۔دریائے کانگو سطح سمندر سے 6.20 میٹر (20.34 فٹ) بلندی پر پہنچ گیا جو 60 سال میں اپنی بلند ترین سطح ہے۔ ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران سیلاب اور بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں اموات کی تعداد 300 سے زائد ہوچکی ہے اور 3 لاکھ گھر متاثر ہوئے۔دارالحکومت سمیت ملک کے بڑے شہروں میں پناہ گزین کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جب کہ دریاؤں کے قریب آبادیوں کو خالی کرالیا گیا۔ امدادی کاموں میں فوج سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔