vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں طوفان کے باعث مختلف واقعات میں5 افراد جاں بحق

0

امریکاکی بارہ ریاستوں میں شدید بارشوں اور برفانی طوفانوں کے باعث معمولات زندگی معطل ہوگئے جب کہ مختلف واقعات میں پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔امریکا کی مشرقی ریاستیں اس وقت سخت موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں۔ نیویارک اور نیوجرسی بری طرح متاثر ہوئے۔ کئی مقامات پر سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ایک درجن کے قریب ریاستوں میں 4 لاکھ عمارتوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ 13 ہزار 500 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ ہزار کے قریب پروازوں کو تاخیر کا سامنا رہا۔دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیوجرسی سمیت کچھ علاقوں سے شہریوں کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔غیر متوقع بارشوں اور برفانی طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.