vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی کےمیئر کا بڑا فیصلہ،پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کی فنڈنگ بحال

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کی فنڈنگ بحال کردی ہے۔پولیس ڈیپارٹمنٹ میں600 نئی  بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ میں فائر فائٹرز کے گروپ میں پانچویں رکن کو دوبارہ شامل کیا جائے گا۔ میئر ایرک ایڈمز کے اس اعلان کو  پولیس کمشنر  ایڈورڈ کبان اورفائر ڈیپارٹمنٹ کی کمشنر لورا کوانگھ نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ شہری حکومت کے فنڈنگ کی  بحالی کے  اس فیصلے کے   بعد نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں نئی 600 بھرتیاں کی جا ئیں جنھیں اس سال اپریل میں رینک مل جائیں گےاور اور  اکتوبر میں ان کی گریجویشن مکمل ہوجائے گی۔اس کے علاوہ  فائر  ڈیپارٹمنٹ کی فنڈنگ  بھی بحال کی گئی ہے جس سے فائر فائٹرز  کے پانچویں رکن کی واپسی کا راستہ کھل گیا ہے۔میئر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر  میں جرائم کی شرح میں کمی  واضح کمی آئی ہے، ہمیں تارکینِ وطن  کی آمد  کے ساتھ ساتھ نئے مالی سال کے لیے 7 ارب ڈالر کے  بجٹ خسارے کا بھی سامنا ہے اس کے باوجود  ہم  اپنے شہر اور یہاں کے  لوگوں کی بہتری  کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان نے میئر کے  فیصلے کو سراہتے  ہوئے کہا کہ نئے  بھرتیوں کے بعد شہر میں جرائم  کی وارداتوں کا مزید تدارک کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.