vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتیوں نے مالدیپ کا بائیکاٹ کردیا،سیاحت کو بڑا دھچکا

0

بھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی کا تمسخر اڑانے پر مالدیپ کی وزیر سمیت دوسرے سیاست دانوں کے اس اقدام کیخلاف بہت سے بھارتی مسافروں نے بیرون ملک اپنا سفر منسوخ کردیاہے۔آن لائن ٹریول ایگریگیٹر (او ٹی اے) ایز مائی ٹرپ نے جزیرہ نما ملک کے لیے پروازوں کی بکنگ روک دی ہے۔ ایز مائی ٹرپ کے سی ای او اور شریک بانی نے ایکس پر کہا، “ہماری قوم کے ساتھ یکجہتی میں مالدیپ کی تمام پروازوں کی بکنگ معطل کردی گئی ہے۔’مالدیپ کے لیے پیشگی بکنگ کرانے والے بہت سے بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر وہاں نہ جانے کا اعلان کیا اور منسوخ شدہ پروازوں اور ہوٹل ریزرویشن کی تصاویر پوسٹ کیں۔مالدیپ کے شہر فلہادھو کے پامز ریٹریٹ میں فروری 2024 سے 5 لاکھ روپے کی 3 ہفتوں کی بکنگ کرانے والے رشک راول نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ کے وزیر کے نسل پرستانہ تبصرے کے فورا بعد انہوں نے بکنگ منسوخ کردی۔ وزارت سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 تک مالدیپ آنے والوں میں بھارتی سیاحوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.