vosa.tv
Voice of South Asia!

چاول کی کاشت میں اضافہ گلوبل وارمنگ کا سبب بننے لگا

0

چاول کی پیداوار بڑھنے سے عالمی ماحولیات کو بڑا نقصان ہورہا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ سب صحارن افریقا میں چاول کی کاشت میں اضافہ میتھین کی بڑھتی ہوئی مقدار کو پیدا کر رہا ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی کے انجینئرز اور ماحولیاتی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے ساتھ ملک کر افریقا کے کچھ حصوں میں چاول کی کاشت میں اضافے کی وجہ سے فضا میں خارج ہونے والی میتھین کی بڑھتی ہوئی مقدار کا تخمینہ لگایا ہے۔جرنل نیچر کلائمیٹ چینج میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں گروپ نے بتایا ہے کہ کس طرح انہوں نے سب صحارن افریقہ میں چاول کی پیداوار میں حالیہ اضافے کی وجہ سے میتھین کے اخراج کا دوبارہ تخمینہ لگایا اور ایسا کرنے سے انہوں نے کچھ نتائج حاصل کیے۔خیال رہے کہ سب صحارن افریقا ، ایک جغرافیائی اصطلاح ہے جو براعظم افریقا کے ان ممالک کے لیے استعمال ہوتی ہے جو صحرائے اعظم کے جنوب میں واقع ہیں یا وہ افریقی ممالک جو مکمل یا جزوی طور پر صحرائے اعظم کے جنوب میں واقع ہیں۔اس سے پہلے کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ میتھین دوسری سب سے اہم گرین ہاؤس گیس (کاربن ڈائی آکسائیڈ کے پیچھے) ہے۔ اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں زیادہ تابکاری خصوصیات پائی گئی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ اس کا بہت کم حصہ فضا میں خارج ہوتا ہے ، پھر بھی یہ گلوبل وارمنگ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.