vosa.tv
Voice of South Asia!

کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کے تین رہنماامیدواروں کا انتخاب کریں گے

0

کمیونسٹ پا رٹی آ ف نیپا ل نے تین رہنماؤں کو قومی اسمبلی کے انتخابات لڑنے کے لیے امیدواروں کو منتحب  کر نے کی ذمہ داری سونپی ہے۔پارٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جگن ناتھ کھٹیواڈا نے کہا کہ میٹنگ میں چیئرمین مادھو کمار ، وائس چیئرمین راجندر پانڈے اور جنرل سکریٹری گھنشیام بھوسال کو انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدواروں کا انتخاب کرنے کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔تینوں رہنما اتحادی جماعتوں سے سی پی این کو مختص نشستوں کی بنیاد پر پارٹی کے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے۔قومی اسمبلی کے انتخابات 25 جنوری کو شیڈول ہیں۔  الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ پہلے ہی شائع کر دی ہے اور انتخابی افسران کا تقرر کر دیا ہے۔ساتوں صوبوں میں الیکشن افسران کے دفاتر  بھی قائم کر دئیے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے اندراج کی تاریخ 8 جنوری مقرر کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.