vosa.tv
Voice of South Asia!

الکا لامبا  آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر منتخب

0

الکا لامبا کو مہیلا کانگریس کی جانب سے بڑی ذمہ داری دینے کا اعلان کیا گیا ہے، کانگریس نے انھیں آل انڈیا مہیلا کانگریس کا صدر مقرر کردیا ہے۔کانگریس نے این ایس یو آئی کے نئے صدر کے نام کا اعلان بھی کر دیا ہے، ورون چودھری کو این ایس یو آئی صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ این ایس یو آئی کے موجودہ صدر نیرج کندن کی جگہ لیں گے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کانگریس نے پارٹی جنرل سکریٹری کا دستخط شدہ نوٹس بھی جاری کیا، جس کے مطابق کانگریس صدر نے فوری اثر سے آل انڈیا مہیلا کانگریس اور نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے صدور کی تقرری کی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الکا لامبا مہیلا کانگریس کی صدر ہوں گی، جبکہ ورون چودھری کو این ایس یو آئی کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.