اسپیڈ ریسر کے اداکار کرسچن اولیور اور 2 بیٹیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق
معروف ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور اپنی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ کرسچن اولیور نے اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ ایک چھوٹے طیارے میں اُڑان بھری تھی، یہ طیارہ اداکار کو ایک چھوٹے سے جزیرے بیکیا سے سینٹ لوشیا لیکر جا رہا تھا۔پائلٹ نے جیسے ہی اداکار کرسچن اولیور اور اُن کی دو بیٹیوں کو لیکر اڑان بھری تو کچھ ہی دیر بعد اُن کا طیارہ کیریبین سی میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد کوسٹ گارڈز نے سمندر سے چار لاشیں نکالیں۔