این آر اے کے چیئرمین وین لاپے نے عہدہ چھوڑ دیا
امریکا کی بااثر نیشنل رائفل ایسوسی کے سربراہ وین لا پیے مستعفی ہوگئے۔این آر اے کے چیف ایگزیکٹو کو مین ہٹن میں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے، وہ 30 برس سے این آر اے کے چیف ایگزیکٹو تھے۔کرپشن اسکینڈل میں ملوث وین نے استعفے کی وجہ طبی بتائی ہے۔ ڈیڑھ سو برس سے قائم این آر اے امریکا کے الیکشن میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔این آر اے کے مستعفی چیف ایگزیکٹو کیخلاف مقدمہ پیر سے چلے گا۔