پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی نجیب ہارون کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی تصدیق کردی۔شمولیت سے قبل پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدر نجیب ہارون نے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما فاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ نجیب ہارون نے گزشتہ برس جولائی میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نجیب ہارون نے کہا کہ میری 27 سال سیاسی جدوجہد رہی ہے۔ 9 مئی کے واقعے نے پاکستان کے امیج کو متاثر کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی استطاعت اور طاقت کے مطابق پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔