نیویارک پولیس کو جرائم میں ملوث ملزمان کی تلاش
نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ شہر کے مختلف علاقوں میں رونما ہونے والے جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو تلاش کررہا ہے، ملزمان کی شناخت میں مدد کے لئے ان کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔نیو یارک پولیس 46پریسنکٹ کا عملہ ٹرانزٹ چار حملہ آوروں کی تلاش کررہا ہے جو یکم جنوری 2024 کو ڈسٹرکٹ 11 کی حدود میں ٹرین اسٹیشن پر ایک انتیس سالہ شخص پر حملے میں ملوث ہیں۔
نیویارک پولیس83 پریسنکٹ کےعملے کو چوری کی واردات میں ملوث ایک شخص کی تلاش ہےجو 2 دسمبر 2023 کوسوتھ پلیس میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا اور سامان لے کر فرار ہو گیا۔ملزم کو سیاہ رنگت والے مرد کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
نیویارک پولیس کو61 پریسنکٹ کی حدود میں ہونے والی اسنیچنگ کی ایک واردات میں ملوث ملزم کی تلاش ہے جو11 دسمبر 2023 کو 67 سالہ خاتون سے نقدی چھین کر فرار ہوا۔
نیویارک پولیس 73 پریسنکٹ ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ 32 کی حدود میں ہونے والی اسنیچنگ کی واردات میں ملوث ملزم کو تلاش کررہی ہے جو2 جنوری 2024 کو ٹرین میں سوارچوالیس سالہ خاتون سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوا ۔
نیو یارک پولیس 5 پریسنکٹ ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ 2 کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہی ہے جو چار جنوری 2024 کو چیمبرز اسٹریٹ سب وے اسٹیشن پر اکیاون سالہ مرد سے سیل فون چھین کر فرار ہو گیا۔نیو یارک پولیس کو ایک گمشدہ شخص کی تلاش ہے جو برونکس کے علاقے ویبسٹر ایوینیو کا رہائشی تھا اور اکتیس دسمبر 2023 کو آخری بار کالے رنگ کے ہوڈ والی سویٹ شرٹ،کالی جیکٹ،نیلی سویٹ پینٹس اور کالے جوتے پہنے اپنے گھر کے نزدیک دیکھاگیا تھا۔
نیویارک پولیس43 پریسنکٹ کا عملہ 18 دسمبر 2023 کو تشدد کے واقعے میں ملوث ملزمان کو تلاش کررہا ہے جو فیٹلی ایونیو کے نزدیک 38 سالہ مرد پر لاتوں گھونسوں کا استعمال کرتے دیکھے گئے۔
نیویارک پولیس 27 دسمبر 2023 کو83 پریسنکٹ کی حدود میں ہونے والی چوری کی ایک واردات میں ملوث ملزم کو تلاش کررہی ہے جسے آخری بار ہم جنس پرستوں کا کوٹ، سیاہ ہوڈی سویٹر اور سیاہ جینزپہنے دیکھا گیا۔
نیو یارک پولیس28 پریسنکٹ کا عملہ ہراسانی کے واقعے میں ملوث ملزم کو تلاش کررہا ہے جو 29 دسمبر 2023 کو 122 سٹریٹ اور میلکم ایکس بلوی ڈی کے قریب ایک 33 سالہ خاتون سے دست درازی کی کوشش کرتا ہوا پایا گیا