بڑے میاں اور چھوٹے میاں میں نظر آئیں گے اکشے کمار اور ٹائیگر شروف
بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اورفلم رواں برس اپریل میں عید کے موقع پر یہ ریلیز کی جائے گی۔انسٹاگرام میں اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف نے فلم کی پہلی جھلک جاری کردی جس میں انہیں ایک ساحل پر بوٹ کا سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا ہےآپ کا نیا سال بڑا بنے چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے، ہیپی نیو ایئر، جبکہ تصویر کے ساتھ پس منظر میں فلم کا ٹائٹل سانگ بھی چلتا ہے،بڑے میاں چھوٹے میاں میں پرتھوی راج سوکومران بھی شامل ہیں جس سے شائقین کو جذبات اور ایکشن کا ایک نیا ہنگامہ دیکھنے کو ملے گا۔