الیکشن کمیشن پاکستان پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرئے گا
الیکشن کمیشن نے حکم امتناع کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا،دائر درخواست میں حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کی جائے گی۔تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق پشاورہائی کورٹ کے حکم امتناع پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے حکم امتناع کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ میں اپیل دائر کرے گا۔ الیکشن کمیشن درخواست میں استدعا کرے گا کہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کو خارج کیا جائے۔ پشاور ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔