سستی رہائش کی تعمیر اور تحفظ کے لیے 500 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان
نیویارک کی شہری حکومت نے شہر میں سستی رہائش کی تعمیر اور تحفظ کے لیے 500 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد شہر میں رہائش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں رکھنا اور کم آمدنی والے خاندانوں کو سستی اور معیاری رہائش فراہم کرنا ہے۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، گورنر کیتھی ہوکل، اور نیویارک سٹی کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے نیویارک شہر میں سستی رہائش کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لیے بیٹری پارک سٹی اتھارٹی (BPCA) کے مشترکہ مقصد فنڈ سے 500 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت بی پی سی اے نیویارک شہر کے سستی ہاؤسنگ ایکسلریٹر فنڈ میں500 ملین ڈالرز اضافی آپریٹنگ فنڈز فراہم کرے گا۔ اس منصوبے کا مقصد سستی رہائش کے نئے یونٹس کی تعمیر، موجودہ سستی رہائش کی یونٹس کی مرمت اور دیکھ بھال اور نیویارک کے رہائشیوں کے لیے مجموعی رہائش کے اخراجات کو کم کرنا ہے ۔اس موقع پر مئیر ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ہمیں اس ریلیف کی فراہمی کے لیے ایک قدم اور قریب لے جاتا ہے جس کے تحت ایک رہائشی اور قابل استطاعت بحران کو حل کرنے کے لیے، ہر طبقے کے نیو یارکر کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔یہ اقدام نیویارک شہر کی مجموعی اقتصادی ترقی اور معاشرتی استحکام میں اضافہ کرے گا اور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے رہائش کی فراہمی کو بہتر بنائے گا۔