vosa.tv
Voice of South Asia!

تحریک انصاف اپنا بویا ہوا کاٹ رہی ہے۔اسحاق ڈار

0

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کی تاریخ کوئی اچھی نہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے،ان کا اپنا کیا ہے کسی نے ان کے ساتھ کچھ نہیں کیا۔ قانون پر عمل ہونا چاہیے،سیاسی انتقام کی تاریخ جو پی ٹی آئی نے رقم کی اس کی مثال نہیں ملتی،اللہ کرے سب کو انصاف ملے،،ان کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کے ساتھ وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں ،،سیٹ ایڈجسٹمنٹ محدود پیمانے پر کی جائے گی،ان کا مزید کیا کہنا تھا  آئیے آپ کو سنواتے ہیں۔سینیٹر اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے پولیس سلوک پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا قانون پر عمل ہونا چاہئے لیکن پی ٹی آئی کی تاریخ کوئی اتنی اچھی نہیں شاہ محمود قریشی اور ہم نے اکٹھے سیاست کی ہے سیاسی انتقام کی جو تاریخ پی ٹی آئی نے رقم کی اس کی مثال نہیں ملتی اللہ کرے سب کو انصاف ملے ٹکٹوں کے حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں ابھی کافی دن ہیں ہم کسی سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں گے سیٹ ایڈجسٹمنٹ محدود پیمانہ پر کی جائے گی مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات عزت و احترام کا رشتہ ہے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد عوامی انتخابی مہم شروع کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.