vosa.tv
Voice of South Asia!

ایک اور امریکی ریاست نے ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا

0

امریکی ریاست ’مین‘ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔امریکی ریاست ’مین‘ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔ ریاست مین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ ابھی ریاست کے اس حق کو جانچ رہی ہے کہ آیا اسے ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کا حق ہے یا نہیں۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ریاست مین کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف اعتراض دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ ریاست مین سے پہلے ریاست کولراڈو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کے لیے نااہل قرار دے چکی ہے۔ امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.