vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی شہریت حاصل کرنے والے100افراد کے اعزاز میں تقریب

0

نیویارک(ویب ڈیسک)یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسزنے  عرصے سے امریکا میں مقیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے100افراد کو امریکی شہریت دیدی ہے۔شہریت ان کے اچھے چال چلن ودیگر خدمات کو دیکھتے ہوئے دی گئی ہے۔اور امیگریشن نے سروس نے نئے امریکیوں کو خوش آمدید کہا ہے۔اس حوالے سے یوایس سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن حکام نے مین ہٹن میں واقع لنکن سینٹر میں امریکی شہریت حاصل کرنے والے100افراد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔امریکی شہریت حاصل کرنے والے جان اپیک نے کہا کہ  میرا تعلق گھانا سے ہے ۔میں2019میں امریکا منتقل ہوا تھا اور ملکی دفاع کے لیے فوج میں سول حیثیت سے داخل ہوا تھا ۔مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی یہاں ہے ۔اپیک ان بہت سے لوگوں میں سے ایک تھا جنہوں نے  شہریت حاصل کرنے کے لیےصبر سے کام لیا۔ برازیل کے جولی اینسیکی نے کہا کہ میں 30 سال سے  زائد عرصے سے امریکہ میں رہا ہوں اور آج میرا خواب پورا ہوا ہے۔میں اب ووٹ دال سکوں گا ۔اسی طرح دیگر افراد نے خیالات کا اظہار کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.