فہد مصطفیٰ کی 8 سال بعد ٹی وی ڈرامےمیں واپسی
فہد مصطفیٰ جلد ہی ہانیہ عامر کے ساتھ ’ تیری میری کہانی‘ میں دکھائی دیں گے۔نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کے معروف اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے ڈراموں میں واپسی کا فیصلہ کیاہے اور شائقین بے صبری سے انکا انتظار کر رہے ہیں ، اداکار تیری میری کہانی سے ٹی وی ڈراموں میں واپسی کرنے جارہے ہیں ۔فہد مصطفیٰ 2015 میں معروف ڈرامے دوسری بیوی کے بعد چھوٹی سکرین سے دور ہیں تاہم اب انہوں نے تقریبا 8 سال کے بعد واپسی کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے ، ڈرامے تیری میری کہانی میں ان کے ساتھ خوبرواداکارہ ہانیہ عامر لیڈ رول کرنے جارہی ہیں ۔2015 کے بعد سے فہد مصطفیٰ ٹی وی شوز ، فلم اور بطور پروڈیوسر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ فہد مصطفیٰ پہلی مرتبہ ہانیہ عامر کے ساتھ سکرین شیئر کرنے جارہے ہیں، ، عانیہ عامر نے 2022 میں ریلیز ہونے والے ڈرامے ’ مجھے پیار ہوا تھا ‘‘ میں مرکزی کردار نبھا کر اپنا لوہا منوایا، جسے فہد مصطفیٰ نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا ۔