vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم

0

واشنگٹن میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے کئی ہفتوں کی تاخیر کے بعد محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جزوی فنڈنگ کی منظوری دے دی، جس کے بعد تاریخ کا طویل ترین ادارہ جاتی شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا ہے۔ یہ بل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دستخط کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

منظور کیے گئے فنڈنگ پیکج میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن اور دیگر شعبوں کے اخراجات شامل ہیں، تاہم امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں کے لیے فنڈنگ اس میں شامل نہیں کی گئی۔ اس معاملے پر ریپبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے، جس کے باعث قانون سازی تاخیر کا شکار رہی۔محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو 14 فروری سے معمول کی فنڈنگ حاصل نہیں تھی، جس کے باعث ملازمین کو مشکلات کا سامنا تھا، جبکہ حکومت نے عارضی اقدامات کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھی۔ حکام نے خبردار کیا تھا کہ فنڈز ختم ہونے کی صورت میں ایئرپورٹس پر شدید خلل پیدا ہو سکتا ہے۔کانگریس اب امیگریشن نفاذ اور ملک بدری کے لیے علیحدہ بجٹ تیار کر رہی ہے، جس کے تحت تقریباً 70 ارب ڈالر کی اضافی فنڈنگ دی جا سکتی ہے۔ اس پیش رفت کو امریکی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم امیگریشن پالیسی پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.