vosa.tv
Voice of South Asia!

فلم وکھری نئے سال کا خوبصورت تحفہ ثابت ہوگی،عابد مرچنٹ

0

سوشل میڈیا کو بنیاد بناکر ایک شاندار فلم وکھری کے نام سے تیار کی گئی ہے جو نئے سال کے آغاز پر 5 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ فلم مضبوط ڈائریکشن اور فنکاروں کی لاجواب پرفارمنس کی وجہ سے نئے سال کا تحفہ ثابت ہوگی۔معروف پروڈیوسر عابد مرچنٹ نے بتایا کہ فلم کا میوزک بھی بہت عمدہ ہے۔ نئی نسل کے معروف ڈائریکٹر عبداللّٰہ صدیقی کی موسیقی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر علی سیٹھی، میشا شفیع اور نتاشا نورانی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔فلم کی لیڈ کاسٹ میں فریال محمود، گلشن مجید، سہیل ثمیر، بختاور مظہر، طوبیٰ صدیقی اور منجھے ہوئے فنکار سلیم معراج شامل ہیں۔عابد مرچنٹ نے مزید بتایا کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی میں ہوئی ہے۔صرف کچھ مناظر ہری پور کی پہاڑیوں پر  شوٹ کئے ہیں۔  2017 میں فلم پر کام شروع ہوا تھا۔ پانچ سال کی کاوشوں کے بعد یہ  فلم تیار ہوئی ہے اور اب 5 جنوری 2024 کو  پاکستان  بھر کے پچاس سنیما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.