سعودی عرب میں پہلی بار ٹینس کپ کے میچز کا انعقاد
سعودی عرب میں پہلی بار ٹینس کپ کے میچز کھیلے جا رہے ہیں دو روزہ میچز کے پہلے روز تیونس اور روس کی عالمی شہرت یافتہ خواتین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔سعودی عرب میں ریاض سیزن کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ ٹینس کے دو روزہ مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں پہلے روز تیونس کی خاتون پلئیر jabeur اور روسی ٹینس سٹار چیمپئن sabalinka آمنے سامنے تھیں میچ کو دیکھنے کے لئے سینکڑوں ملکی اور غیر ملکی افراد شریک ہوئے دونوں پلئیروں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد روسی ٹینس سٹار نے اپنے مدمقابل تیونس کی ٹینس پلیئر کو 4-6 کے مقابلے میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا روسی پلئیر نے میچ وننگ ٹرافی حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب میں ٹینس کپ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ انہیں سعودی عرب میں کھیل کر اچھا لگا میل کھلاڑیوں کے مقابلے کل کھیلے جائیں گے۔