vosa.tv
Voice of South Asia!

بالی وڈ اسٹار کڈز کی فلم ’دی آرچیز‘ نے مایوس کیا۔منوج باجپائی

0

نامور بھارتی اداکار منوج باجپائی اسٹار گڈز سے بھرپور فلم دی آرچیز سے بور ہوگئے اور بیٹی سے کہہ دیا کہ انہیں یہ فلم پسند نہیں آئی۔ منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ میں نے فلم دی آرچیز اپنی بیٹی ایوا کی وجہ سے دیکھی، لیکن اسے کہہ بھی دیا کہ مجھے یہ فلم پسند نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم صرف 50 منٹ کے دورانیے تک ہی دیکھی، ساتھ میں اپنی بیٹی سے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں آرہی.منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ حیرت انگیز طور پر میری بیٹی کو بھی یہ فلم پسند نہیں آئی۔ زویا اختر کی یہ فلم سات دوستوں کی کہانی ہے جس میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، آنجہانی سر دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.