vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک قیدی 804 نمبر پلیٹ والی گاڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

0

نیویارک سٹی میں ایک گاڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیوں کہ اس گاڑی کی نمبر پلیٹ خصوصی درخواست پر قیدی 804 کے نام سے نکلوائی گئی ہے۔امریکا میں مقیم  اوور سیز پاکستانیوں میں سابق وزیر زاعظم عمران خان  کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ مختلف  مقدمات   کے الزامات  کی وجہ سے  کھلاڑیوں کے کپتان اڈیالہ جیل کے  بیرک نمبر 3 میں مقید ہیں اور انھیں قیدی نمبر 804 کہا جاتا ہے۔ نیویارک سٹی میں ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری نے  اپنے لیڈر  کی محبت میں  ڈیپارٹمنٹ آف موٹر وہیکل سے اپنی  گاڑی کے لیے درخواست کرکے قیدی نمبر 804 کی   خصوصی  نمبر  پلیٹ  لگوالی ۔امریکی کار ساز   کمپنی   منی  کی  تیار کی گئی سفید کار پر قیدی 804 کی لگی ہوئی نمبر پلیٹ نہ صرف نیویارک بلکہ قریبی علاقوں میں بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سزا پانے والے کسی بھی سیاستدان میں عمران خان  پہلے رہنما ہیں جن کے قیدی نمبر کی ان کے چاہنے والے نے نمبر پلیٹ بنوائی اور لگوائی بھی  ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.