وینا ملک کا کامیڈی یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے اپنا کامیڈی یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ و میزبان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں جلد اپنا یوٹیوب چینل "شوبازیاں” لانچ کرنے جا رہی ہوں جس پر مختلف کامیڈینز کی پرفارمنس دیکھی جاسکتی ہے۔وینا ملک نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور وہ دونوں ممالک میں شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔