vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں بنگلہ دیشی مصالہ جات کی مانگ میں اضافہ،برآمد کنندگان

0

بنگلہ دیش نے رواں برس  خلیجی ممالک کو 17 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے مصالحے برآمد کیے جن میں سے نصف سے زیادہ سعودی عرب گئے تھے۔سعودی عرب بنگلہ دیشی مصالوں کے لیے ایک بڑھتا ہوا برآمدی مقام ہے، سعودی عرب اس ترقی کا سہرا مصنوعات کے بہتر معیار اور بنگلہ دیشی باشندوں کو دیتے ہیں۔ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق، بنگلہ دیش نے اس سال جولائی اور نومبر کے درمیان خلیجی ممالک کو 17 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے مصالحے برآمد کیے جن میں سے نصف سے زیادہ سعودی عرب گئے تھے۔ معروف فوڈ کمپنی کے ایکسپورٹ کے سربراہ محمد سجاد الکریم نے بتایاکہ سعودی عرب خلیجی خطے میں ہمارا سب سے بڑا برآمدی ملک ہےاس کےبعدمتحدہ عرب امارات، اردن اور عمان ہیں۔سعودی عرب میں ہم بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے تمام اشیائے ضروریہ کے پروڈیوسر بہتر معیار کی مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔ ہمارے مصالحے خلیجی بازاروں میں بک رہے ہیں اور  بھارتی مصالحوں کو مات دے رہے ہیں،یہ ایک بڑی بات ہے۔2.6 ملین سے زیادہ بنگلہ دیشی سعودی عرب میں رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں اورہمارے پاس وہاں مصالوں کے لیے ایک زبردست مارکیٹ ہے کیونکہ سعودی عرب 2.5 ملین سے زیادہ بنگلہ دیشیوں کی میزبانی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وہاں پر ہندوستانی کمیونٹیز کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے اور دونوں ممالک کے کھانے کے انتخاب ایک جیسے ہی ہیں۔کھانوں  میں فرق کے باوجودسعودی عرب میں ہمارے مصالحہ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ جو ڈیفوڈل انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شعبہ زرعی سائنس کے سربراہ ڈاکٹر ایم اے رحیم نے کہا کہ ہمسایہ ملک ہندوستان اس شعبے میں ہمارے اہم حریفوں میں سے ایک ہےلہٰذا حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ہماری مصالوں کی برآمدات تیز کرنے کے لیے مختلف پالیسی سپورٹ فراہم کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.