vosa.tv
Voice of South Asia!

شاہ رخ خان کی کامیڈی فلم ’ڈنکی‘ سو کروڑ کے کلب میں داخل

0

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی کامیڈی ڈراما فلم ’ڈنکی‘ سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔پرابھاس کی فلم ’سالار‘ کی ریلیز کے بعد ’ڈنکی‘ کا بزنس متاثر ہوا تھا لیکن تیسرے دن اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ راج کمار ہیرانی کی فلم نے دوسرے دن 21 کروڑ تک کا بزنس کیا ہے اور یہ پہلے دن کے بزنس سے 25 فیصد کم تھا۔کامیڈی ڈراما فلم ’ڈنکی‘ کا تین دن کا مجموعی بزنس 100  کروڑ تک پہنچ گیا ہے اور یہ 200 کروڑ تک جانے کا امکان ہے۔دوسری طرف پرابھاس کی فلم ’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے ارر اس کا دو دن کا مجموعی بزنس 295 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔’سالار‘ ڈائریکٹر پرشانت نیل نے اس سے قبل بھی شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ سے مقابلہ کیا تھا اور ان کی فلم ’کے جی ایف‘ نے متعدد ریکارڈ قائم کیے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.