vosa.tv
Voice of South Asia!

بالی ووڈ اداکار اربازخان سورا خان سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

0

اداکارہ ملائکہ اروڑا کے سابق شوہرمعروف اداکار ارباز خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں سمیت رشتے داروں نے شرکت کی۔24 دسمبر کو اداکار نے میک اپ آرٹسٹ سورا خان سے شادی کی،شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں سمیت رشتے داروں نے شرکت کی۔ارباز خان نے  پیچ کلر کا پرنس کوٹ زیب تن کیا تھا،جبکہ انکی اہلیہ سورا خان نے بھی پیچ کلر کا خوبصورت سا لہنگا پہن رکھا تھا۔ اربازکی سورا خان سے ملاقات انکی نئی آنے والی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کےسیٹ پرہوئی تھی۔اس سے قبل ارباز خان کی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے بریک اپ  کی خبریں سوشل میڈیا پر زیربحث رہ چکی ہیں۔جس پر جارجیا اینڈریانی نے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے باقاعدہ اعلان کیا کہ وہ اور ارباز صرف اچھے دوست ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.