پڑوسی ڈاکو نےخاتون کوقتل کردیا
بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے والی خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔قتل کا خوفناک واقعہ گاؤں لامبا میں پیش آیا جہاں ڈاکو چھپکے سے ایک گھر میں چوری کے ارادے سے داخل ہوئے۔واردات کے دوران گھر میں خاتون اپنی ایک سالہ بیٹی اور 12 سالہ بھتیجی کے ساتھ موجود تھیں۔ مقتولہ نے چوری میں مصروف ڈاکوؤں کو دیکھ لیا جنہیں وہ پہلے سے جانتی تھیں۔اس پر ملزمان نے خاتون کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹ کر الگ کر دیا جبکہ مقتولہ کی کمسن بیٹی اور بھتیجی کو بھی چاقو کے وار سے زخمی کیا۔پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ اطلاع ملنے پر ٹیم موقع پر پہنچی تو دیکھا گھر میں خاتون کی لاش پڑی ہے اور دو بچے زخمی تھے جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔جودھ پور پولیس کے مطابق ملزمان میں سے ایک کی شناخت کر لی جو مقتولہ کا پروسی تھا اور اسے لگا کہ آج گھر میں کوئی نہیں ہے، اس نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہی ہیں۔