بیلجیئم کرسمس ٹری گرنے سے خاتون جاں بحق
بیلجیئم کے شہر اوڈینارڈے میں 66 فٹ لمبا اور 5 ٹن وزنی کرسمس ٹری گرنے سے 63 سالہ خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔کرسمس میں دیگر ممالک کی طرح بیلجیئم کو مقدس درخت اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے تاہم اس دوران شہر اوڈینارڈے میں کرسمس کا ایک درخت خراب موسم کے باعث راہگیروں پر گر گیا۔66 فٹ لمبے اور 5 ٹن وزنی کرسمس ٹری کے گرنے سے 63 سالہ خاتون جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقی قمقموں سے سجا کرسمس ٹری آہستہ آہستہ زمین سے جدا ہوتے ہوئے راہگیروں پر گر گیا۔بیلجیئم میں طوفانی ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔ طوفان پیا کی وجہ سے ہالینڈ اور برطانیہ میں معمولات زندگی معطل ہوگئے تھے جب کہ ایک خاتون درخت گرنے سے جاں بحق ہوگئی تھیں۔