vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈونیشیااسٹیل پلانٹ میں دھماکا،12 افراد جاں بحق 39 زخمی

0

انڈونیشیا میں چینی فنڈ سے چلنے والے نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 39 زخمی ہو گئے۔مورووالی انڈسٹریل پارک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے پی ٹی انڈونیشیا سنگشن سٹینلیس اسٹیل کے ایک پلانٹ میں دھماکا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا ایک بھٹی پر مرمت کے کام کے دوران اس وقت ہوا جب ایک آتش گیر مائع بھڑکا اور اس کے بعد ہونے والے دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے۔اہلکار نے مزید بتایا کہ متاثرین کی موجودہ تعداد 51 ہے، جس میں سے 39 افراد معمولی اور شدید زخمی ہیں جن کا فی الحال طبی علاج کیا جا رہا ہے۔مرنے والوں میں 5 چینی ملازمین بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.