vosa.tv
Voice of South Asia!

نیپالی وزیر اعظم کی توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے مؤثر طریقے سے کام کرنے کی ہدایت

0

نیپالی وزیر اعظم پشپا کمل دہل ‘پرچنڈ’ نے توانائی، آبی وسائل اور آبپاشی کی وزارت کو توانائی کے شعبے کی ترقی کیلئے مؤثر طریقے سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے، جسے انہوں نے ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ‘اہم’ قرار دیا۔نیپالی وزیر اعظم نے وزارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نان پرفارمنگ کمپنیوں کا لائسنس ختم کر دے جنہوں نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا لائسنس طویل عرصے سے اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ لائسنس لینا اور ترقیاتی منصوبوں کے بغیر انہیں زیادہ دیر تک روکے رکھنا ملک کیلئےنقصان دہ ہے ۔کچھ معیارات بنا کر ایسے منصوبوں کے لائسنس کو ختم کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نرخ ادا نہ کرنے والوں کی بجلی کی سپلائی کاٹ کر ٹیکس نظام کو منظم کیا جائے۔ وزیر اعظم نے وزارت مواصلات کو ہدایت کی کہ وہ ملک کی میڈیا انڈسٹری کے تحفظ اور اشتہاری پالیسی کو آسان بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ وزیر اعظم  نے وزارت توانائی کے حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ دس ہزار میگاواٹ بجلی کی برآمد کے معاہدے پر عمل درآمد کیلئے سنجیدگی سے کام کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.